امریکہ نے پاکستان کا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کردیا

امریکہ نے پاکستان کا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کردیا
 امریکہ نے پاکستان کا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کردیا
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے قرض کی واپسی مؤخر کردی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جی 20 ممالک کی قرض معطلی سروس کے تحت پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوسرے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالر زکے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملے گا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -علاقائی -اسلام آباد -