ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا
ڈالر مزید سستا ہوگیا
سورس: State Bank Of Pakistan

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 18 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قدر 229.63 روپے سے کم ہو کر 228 روپے 45 پیسے رہ گئی۔رواں ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 11.20 روپے سستا ہوچکا ہے۔  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے برقرار  رہا۔

مزید :

بزنس -