سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قدر 400 روپے کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 500 ہوگئی۔ دس  گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 743 روپے رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قدر  13 ڈالر اضافے سے 1664 ڈالر فی اونس رہی۔

مزید :

بزنس -