بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا  

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا  
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا  

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف جاری چھٹے میچ میں سر انجام دیا۔ بابر اعظم نے 81 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں3 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔ ان سے قبل ویرات کوہلی کے پاس یہ ریکارڈ تھا تاہم بابر اعظم نے 2999 رنز پر چھکا لگا کر3 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔ اس کے علاوہ وہ اسی میچ میں 27 ویں نصف سنچری بھی بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -