گیم چینجر لمحہ کون سا تھا؟ انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

گیم چینجر لمحہ کون سا تھا؟ انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان
گیم چینجر لمحہ کون سا تھا؟ انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان
سورس: PCB

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے پہلے چھ اوورز میں جس طرح کی بلے بازی کی وہ گیم چینجر تھا۔

چھٹے ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ 170 کافی سکور تھا لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں نے پہلے تین سے چار اوورز میں مومینٹم تبدیل کیا جس سے میچ کا حلیہ بدل گیا۔ ہم اپنے پلان کے مطابق چلے لیکن سارا کریڈٹ انگلینڈ کے بلے بازوں کو دینا چاہیے۔ انگلینڈ کے بیٹرز نے جس طرح پہلے چھ اوورز کو استعمال کیا وہ گیم چینجر تھا۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر کو آگے آکر ذمہ داری لینی پڑے گی، جب وکٹیں گرتی ہیں تو پریشر آتا ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اپنی خامیوں پر قابو پائیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر کردی ہے۔

مزید :

کھیل -