مظفرآباد میں تحریک انصاف کے پاور شو سے پیپلزپارٹی کے چھکے چھوٹ گئے، رفیق نیر

مظفرآباد میں تحریک انصاف کے پاور شو سے پیپلزپارٹی کے چھکے چھوٹ گئے، رفیق نیر
مظفرآباد میں تحریک انصاف کے پاور شو سے پیپلزپارٹی کے چھکے چھوٹ گئے، رفیق نیر

  

مظفر  آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی وزیراعظم کے خلاف پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف تھی ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا کہ مظفرآباد میں تحریک انصاف کے زبردست پاور شو سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے چھکے چھوٹ گئے ہیں ،وزیراعظم آزادجموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان کی مقبولیت مظفرآباد کے جلسے نے بام پر پہنچا دی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے لیڈر بے پر کی اڑانا شروع ہو چکے ہیں وہ بے فکر رہیں سردار تنویر الیاس نہ صرف یہ ٹرم پورا کریں گے بلکہ آئندہ پانچ سال کے لئے بھی وزیراعظم ہو نگے ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -