مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سے متعلق اسحاق ڈار نےاپنے بیان میں کیا کہا؟

مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سے متعلق اسحاق ڈار نےاپنے بیان میں کیا کہا؟
مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سے متعلق اسحاق ڈار نےاپنے بیان میں کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ہو سکتے ہیں مگر بیانیہ صرف نواز شریف کا چلے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف نے اپنے ساتھ زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، تاریخ میں کوئی اتنی جلدی بے نقاب نہیں ہوا جیسے یہ ہوئے ہیں۔ زیادتی کرنے والے بے نقاب ہو چکے، اللہ تعالیٰ ہی ان کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013 میں بھی دہشت گردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے پاک فوج کے ساتھ مل کر قابو پایا۔ رواں الیکشن میں ہماری کوشش ہے قوم نوازشریف کو بھاری تعداد میں ووٹ دے، ہمیں اکثریت ملی تو مشکل فیصلے کر سکیں گے۔

مزید :

قومی -