وارم اپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر سپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران

وارم اپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر سپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران
وارم اپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر سپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد دکن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے خلاف ورام اپ میچ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے پاس سپانسر بیٹ نہ ہونے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 141.51 کے سٹرائیک ریٹ سے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے تاہم انکے پاس سپانسر بیٹ نہیں تھا جس پر مداح حیران رہ گئے۔

ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ میں سعود شکیل کے بلے پر کوئی سپانسر نہ دیکھ کر افسردہ ہیں، یہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔

خیال رہے کہ سعود شکیل نے حال ہی میں سری لنکا کے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈبل ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی، جس پر انکی اننگز کئی سابق کرکٹرز نے بھی سراہا تھا۔