ٹیم کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، عما د شکیل

Sep 30, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس ادا نہیں کیے گئے‘پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل نے شکوہ کیا ہے کہ برسوں کی خراب پرفارمنس کے بعد حالیہ مہینوں میں ٹیم کی کارکردگی میں قدرے بہتری آئی ہے۔عماد شکیل نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمے میں نوکریاں ختم ہونے پر مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں۔ ٹیم کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض گھر کا کرایہ ادا کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کل 22 کھلاڑی شامل ہیں۔ جن میں بیشتر مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ 

مزیدخبریں