بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی،گجرات میں بی جے پی حکومت نے 1000سال پرانی درگاہ اور مسجد کومسمار کر دیا 

Sep 30, 2024 | 02:41 PM

احمدآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں ایک ہزار سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کومسمار کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسجد اور قبرستان کے علاوہ کنکریٹ کے کئی مکانات کو بھی مسمار کیا گیا۔

خبر رساں ادارے "اے پی پی " کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا کہ اس مہم کا مقصد مشہور سومناتھ مندر کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانا اور سومناتھ ترقیاتی پروجیکٹ کو آسان بنانا ہے۔ مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے150 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جن میں درگاہ کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں