اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

Sep 30, 2024 | 06:41 PM

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔متحدہ عرب امارات میں بالی وڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی ایک تقریب کے دوران اروشی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتایا۔تقریب کے دوران بظاہر ایک پاکستانی جرنلسٹ نے اروشی سے پوچھا کہ  پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا فیورٹ کھلاڑی  ہے؟ اس پر اروشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے ، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر  ہے۔  

مزیدخبریں