وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے منظور پشتین کی ملاقات

Sep 30, 2024 | 06:49 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ملاقات کی اور 11اکتوبرکو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق ملاقات کل رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں میں خود بھی موجود تھا، ملاقات میں وزیراعلیٰ اور منظور پشتین نے امن امان اور خطے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیراعلی نے صوبائی معاملات اور امن امان کے حوالے سے بات کی، وزیراعلی نے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور صوبے کےساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں حکومتی اقدامات پر گفتگو کی۔

مزیدخبریں