کراچی: جعلی دستاویز پر بیرون ملک سفر کرنے والا پکڑاگیا

Sep 30, 2024 | 07:20 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔مسافر نے 2023 میں ملائیشیا کا سفر کیا اور واپس پاکستان کا ریکارڈ موجود نہیں تھا، مسافر کے پاسپورٹ پر 2014ء کی بھی جعلی ایگزٹ سٹیمپ لگی ہوئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام، کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی، مسافر نے ایجنٹ سے ویزا حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں