ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب میں این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

Sep 30, 2024 | 07:44 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے آج ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر میں این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ اس ہیلپ ڈیسک کا قیام سی ڈبلیو ایس اے کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال سکندر ذیشان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، "این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا مقصد ان تمام غیر سرکاری تنظیموں اور مخیر حضرات کو ایک جگہ جمع کرنا ہے جو محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یہ ہیلپ ڈیسک ان تمام افراد کو تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرتا ہے جو این جی اوز کے حوالے سے مدد کے لیے محکمہ سے رجوع کرتے ہیں۔
حکومت پنجاب ریاست کے محروم طبقے کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  ہمت کارڈ پروگرام اس کی ایک منہ بولتی مثال ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہیلپ ڈیسک کے ذریعے عوام الناس کی خدمت بہتر طریقے سے کی جا سکے گی۔ یہ اقدام این جی اوز اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا اور عوام کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔"

مزیدخبریں