سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 34 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

Sep 30, 2024 | 08:09 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 34ارب 22کروڑ 48لاکھ 04ہزار 260روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 30پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی جو فروخت کی شدت بڑھنے سے زائد ہوگئی اور ایک موقع پر 940پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 177.93پوائنٹس کی کمی سے 81114.20پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 34.39پوائنٹس کی کمی سے 25775.98پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں