شوبز میں آ گے بڑھنا ٹیلنٹڈ آرٹسٹوں کےلئے آسان نہیں، ایمان خان

شوبز میں آ گے بڑھنا ٹیلنٹڈ آرٹسٹوں کےلئے آسان نہیں، ایمان خان

کراچی (آئی این پی) ماڈل و اداکارہ ایمان خان نے کہا ہے کہ شوبز میں آگے بڑھنا ٹیلنٹڈ آرٹسٹوں کےلئے بھی بہت آسان نہیں بلکہ ہر میڈیمز پرآرٹسٹ کو پہلے سے زیادہ کٹھن راہوں کا سامنا ہوتا ہے، اداکاری یا ماڈلنگ آج بہت محنت طلب کام ہیں، محض سکرین پرآ جانے سے نہ شناخت ملتی ہے نہ کامیابی اس کےلئے کردار میں ڈھلنا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کسی کردارکو بھی قبول کرنے سے پہلے اس کے بیک گرانڈکا جائزہ لینا ضروری ہے کہ اس ماحول میں خودکوایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے میں بہت زیادہ کام کرکے پیسہ کمانے کے حق میں نہیں بلکہ منتخب رولزکے ذریعے اپنی شناخت بنانے کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...