آئی سی سی کی پابندی کے باوجود محمدآصف کی کرکٹ میچ میں شرکت

آئی سی سی کی پابندی کے باوجود محمدآصف کی کرکٹ میچ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز)پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پرتوپابندی ہے مگرانہوں نے برطانیہ میں کلب کرکٹ کھیلنا نہیں چھوڑی۔ لندن میں ہونے والے سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمدآصف نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جلوے دکھائے۔اوسٹرکرکٹ کلب میں ہونے والے ان مقابلوں میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ لاہور بادشاہ، گولڈ سی سی ، ساکا اور مارشیس سیمی فائنل تک پہنچیں جبکہ فائنل میں ساکا اور مارشیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔میچ میں وائٹ بال اور کلرکٹ کے ساتھ ساتھ بلیک سائیڈاسکرین کا بھی استعمال کیا گیا اوردس دس اوورز کے اس فائنل میچ میں ساکا نے مارشیس کو تین رن سے شکست دیدی۔ پاکستانی کرکٹرز میں سلمان قادر اور عدیل ملک کے ساتھ محمدآصف نے بھی حصہ لیا۔مئیرآف ایلنگ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسین کئے اورمارشیس کلب کے کھلاڑی محمد آصف کو مین آف دی میچ کااعزازملا،جنہوں نے تین وکٹیں لیں۔