پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی جاسو س طیارے کا ڈرون حملہ ، چار افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی جاسو س طیارے کا ڈرون حملہ ، چار افراد جاں ...
پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی جاسو س طیارے کا ڈرون حملہ ، چار افراد جاں بحق

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے حیسو خیل میں ایک مکان پر دومیزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور مکان تباہ ہوگیا۔حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ یادرہے کہ حکومت پاکستان متعددبار امریکہ سے ڈرون حملوں پر احتجاج اور اِن حملوں کی مذمت کرچکی ہے ۔حملہ ایک ایسے وقت پر کیاگیاہے جب حکومت پاکستان اور تحریک طالبان کے درمیان قیام امن کیلئے مذاکرات کی بات کی جارہی ہے ۔

مزید : قومی /Headlines