بارہ کہوخودکش حملے کا معاون ملزم جیل بھیج دیاگیا

بارہ کہوخودکش حملے کا معاون ملزم جیل بھیج دیاگیا
بارہ کہوخودکش حملے کا معاون ملزم جیل بھیج دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے بارہ کہو خودکش حملے کے الزام میں گرفتار ملزم انور حمید کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خودکش حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے ملزم انور حمید کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم انور حمید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ ملزم انور حمید پر الزام ہے کہ اس نے عید الفطر کے روز وفاقی دالحکومت میں بارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھکال کی مسجد میں خودکش حملہ آورکو داخل ہونے میں معاونت فراہم کی تھی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ اور کو ہلاک کردیا تھا ۔

مزید :

اسلام آباد -