جیلوں پر حملے کرکے شدت پسندوں کی رہائی کیلئے ”انصارالاسیر“ بن گیا

جیلوں پر حملے کرکے شدت پسندوں کی رہائی کیلئے ”انصارالاسیر“ بن گیا
جیلوں پر حملے کرکے شدت پسندوں کی رہائی کیلئے ”انصارالاسیر“ بن گیا

  

لاہور، برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبان نے جیلوں سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے خصوصی گروپ تشکیل دیدی ہے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق انصارالاسیر نامی گروپ نے 30جولائی کوڈیرہ اسماعیل خان جیل پردھاوا بولاتھا۔ جرمن میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایسادکھائی دیتاہے کہ بنوں جیل سے فرار ہونیوالا پرویز مشرف پر حملے کا ملزم عدنان رشیداب اس گروپ کی کمانڈ کررہاہے جبکہ 30جولائی تک کوئی بھی انتہاپسند گروپ انصارالاسیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا اوراب طالبان کایہ گروپ پاکستان کی مختلف جیلوں پرحملوں کی منصوبہ بندی اوراس پرعمل پیراہونے کی کوششوں میں ہے۔ عدنان رشیدنوعمر لڑکوں کو جیل توڑنے کی خصوصی تربیت دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ انصارالاسیر کوبنیادی سرمایہ طالبان اوردوسرے گروپ فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گروپ کے تین غیرملکی ٹرینرگزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں کیے گئے ڈرون حملوںمیں ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : لاہور