عام انتخابات میں شکست، اے این پی نے تمام پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دیں، خفیہ رائے شماری سے نئے عہدیداروں کا چناﺅ کیا جائے گا: اسفندر یار ولی

عام انتخابات میں شکست، اے این پی نے تمام پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دیں، خفیہ ...
عام انتخابات میں شکست، اے این پی نے تمام پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دیں، خفیہ رائے شماری سے نئے عہدیداروں کا چناﺅ کیا جائے گا: اسفندر یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل کمیٹی نے عام انتخابات میں شکست پر پارٹی کی ضلعی، صوبائی اور مرکزی تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں، اسفندر یار ولی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ازسر نو تنظیمیں بنائی جائیںگی اور رائے شماری سے عہدیداروں کا چناﺅ ہو گا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندر یار ولی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کو تنظیمی کمزوریوں کے باعث عام انتخابات میں شکست ہوئی جس پر اے این پی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے اندر انتخابات کے ذریعے نئی تنظیمیں بنائی جائیں گی اور خفیہ رائے شماری سے عہدیداروں کا چناﺅ ہو گا۔ اسفندر یار ولی کے مطابق پارٹی انتخابات تک عبوری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ انتخابات کیلئے حاجی عدیل کی زیر صدارت پانچ رکنی الیکشن کمیشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ طالبان سے مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسفندر یار ولی نے کہا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکلتا ہے تو اے این پی ان مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے۔