عمران خان کی حکومت ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے: مولانافضل الرحمان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر آچکے ہیں، خیبر پختونخوا ہ میں تحریک انصاف کی حکومت ایک سے ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کو ترجیح قرار دے چکی ہے، کراچی میں امن کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اِن ہاو¿س تبدیلی کی ضرورت نہیں، صوبائی حکومت مہمان ہے۔اُن کاکہناتھاکہ شام کے معاملے پر عرب دنیا تقسیم ہے، مصر کے حوالے سے سعودی عرب اور ترکی میں اختلاف ہے۔یادرہے کہ خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔