پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گلگت بلتستان، کشمیر ،راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، کوہاٹ، ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کوہاٹ میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔