پنجاب میں ڈینگی کے مزید چار مریضوں کی تصدیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں مزید 4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدپنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے تین کا تعلق لاہور اور ایک کا نارووال سے ہے، چاروں مریض میوہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ڈینگی کے نئے مصدقہ مریضوں میں سے26سالہ مریضہ رضیہ بابر اسلام پورہ،15سالہ علی محی الدین شالیمار ٹاﺅن، 22سالہ طاہر طفیل گوالمنڈی لاہور اور 26سالہ انعام الحق نارووال کے رہائشی ہیں۔