پاکستان کی خدمت کے جذبہ سے ایئرفورس میں آئی ہوں : عائشہ فاروق

پاکستان کی خدمت کے جذبہ سے ایئرفورس میں آئی ہوں : عائشہ فاروق
پاکستان کی خدمت کے جذبہ سے ایئرفورس میں آئی ہوں : عائشہ فاروق

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑاکا طیارے کی پہلی پاکستانی پائلٹ عائشہ فاروق نے کہاہے کہ فوج میں شمولیت کے حوالے سے خواتین کی سوچ تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے شروع میں زیادہ محنت کرنا پڑی، ایئر فورس میں کبھی مردوں کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دخترپاکستان عائشہ فاروق کاکہناتھاکہ پاکستان کی خدمت کا جذبہ ان کواس مقام تک لے آیا، اب وہ فرنٹ لائن پر پاکستان کی خدمت کرسکتی ہیں۔اُنہوں نے بتایاکہ پہلا قدم انتہائی مشکل تھا،گھر میں بھی مختلف آرا سننے کوملیں،خاتون ہونے کی وجہ سے شروع میں زیادہ محنت کرنا پڑی لیکن ایئر فورس میں کبھی مردوں کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ہر سطح پرساتھیوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور زندگی یادگار واقعات سے بھرپورہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس