اسلام آباد سے بارودسے بھری کاربرآمد

اسلام آباد سے بارودسے بھری کاربرآمد
اسلام آباد سے بارودسے بھری کاربرآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا تے ہوئے حساس ادارے نے گھر سے بارود ی مواد سے بھری کار برآمد کر لی جبکہ گھر کے مالک کو حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے مطابق بارہ کہو میں حساس ادارے نے کارروائی کے دوران ایک گھر سے بارودسے بھری کار اپنی تحویل میں لے لی،کار کے دروازوں اور سی این جی سلنڈر میں 125 کلو گرام بارود چھپایا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارود کو ناکارہ بنا دیا اورکارکو تھانہ بارہ کہوہ منتقل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق کار نان کسٹم پیڈ ہے اور ایک گھر کے گیراج میں کھڑی تھی۔ گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا جو ایک اعلیٰ پولیس افسر کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری کار اسلام آباد میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہوسکتی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -