فحش مناظر کرنے کیلئے ہر گز تیار نہیں : سوناکشی سنہا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ وہ فحاشی اور عریانی پر مبنی مناظر میں آسانی محسوس نہیں کرتیں،کبھی غیرمہذب لباس نہیں پہنوں گی اگر کوئی ڈائریکٹر اپنی فلم میں ایسے سین کرواناچاہتاہے تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کرسکتاہے، میں اس کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہانے کہا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی، اس لیے میں پہلے ہی ڈائریکٹرکو بتادیتی ہوں تاکہ وہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ رکھے۔ اُنہوںنے کہا کہ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے، میرے ڈائریکٹرز بھی اس بات کو جانتے ہیں اور وہ مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتاکہ میرے اس رویہ یا طرز عمل سے مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا کرناپڑے گا،مجھے بالی ووڈ کے بڑے اداکاروںکے ساتھ کام کرنے کاموقع مل رہاہے، میں نے اداکاری کو کبھی کیرئیر کے طور پر نہیں لیا کیوں کہ مجھ پر گھر کی کوئی ذمے داری نہیں۔