امریکہ نے جاسوسی نظام سے لیس راکٹ فضا میں چھوڑ دیا
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) مریکہ نے دفاعی اور جاسوسی نظام سے لیس جدید ترین راکٹ فضا میں چھوڑ دیا۔ڈیلٹا فور نامی یہ راکٹ کیلیفورنیا سپیس سٹیشن سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیا رہ بجے چھوڑا گیا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ راکٹ میں جدید ترین دفاعی اور جاسوسی نظام نصب کیا گیا ہے جو خلا سے دشمنوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی حرکات کی تصویریں بنا کر بھی بھیجے گا۔