موبائل پیکجز پر کوئی پابندی نہیں لگائی : پی ٹی اے

موبائل پیکجز پر کوئی پابندی نہیں لگائی : پی ٹی اے
موبائل پیکجز پر کوئی پابندی نہیں لگائی : پی ٹی اے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سیلولر موبائل آپریٹروں کو باہمی گفتگو پیکج پر جاری حالیہ خط کے بارے میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ نیا نہیں ہے بلکہ 14 نومبر 2012ءکو اسی مسئلے پر پی ٹی اے کے لیٹر کا ہی تسلسل ہے۔پی ٹی اے نے سپریم کورٹ آف پاکستان، پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمییٹوں، مختلف سینیٹروں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر نائٹ پیکجز کے منفی معاشرتی اثرات کے حوالے سے موبائل آپٹروں کے ساتھ معاملہ اٹھایا اوراس حوالے سے سیلولر موبائل انڈسٹری کیساتھ متعدد بار میٹنگ بھی کی گئیں اور بعد ازاں تمام سی ایو اوز کو نائٹ پیکچز،چیٹ سروسز پر پابندی کا لیٹر جاری کیا گیا تھا۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ پی ٹی اے نے ایس ایم ایس اور کال بنڈل پیکجز پر ہرگز پابندی عائد نہیں کی ہے جیسا کہ بعض اخبارات اور چینلز پر تاثر دیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد