ایل او سی کشیدگی ۔ ۔ ۔ بھارتی کلچرپروموشن ۔ ۔ ۔ ہندوستان میں پاکستانی فلموں پرپابندی کا امکان

ایل او سی کشیدگی ۔ ۔ ۔ بھارتی کلچرپروموشن ۔ ۔ ۔ ہندوستان میں پاکستانی فلموں ...
ایل او سی کشیدگی ۔ ۔ ۔ بھارتی کلچرپروموشن ۔ ۔ ۔ ہندوستان میں پاکستانی فلموں پرپابندی کا امکان

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کی یقین دہانی کروانے والے ڈسٹری بیوٹرز نے معاہدہ کرنے کے باوجود ’ لائن آف کنٹرول‘ پر بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی فلمسازوں کو ” ریڈ سگنل “ دیدیاجس کے بعد بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش پر پابندی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ڈسٹری بیوٹرز نے بین الاقوامی معیارکی فلمیں بھارتی سینماگھروں میںنمائش کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن مقررہ شیڈول پراُنہوںنے فلموں کی فی الحال نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات دن بدن کشیدہ ہورہے ہیں،ایسے میں یہاں پاکستانی فلموںکی نمائش کرنا گھاٹے کا سودا ہی نہیں بلکہ انتہاپسند ہندو ہمیں جان سے مارڈالیں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھارتی فلموں کے امپورٹرز اور بعض عناصر و نشریاتی گروپ بنا کسی خوف کے بھارتی کلچرکوپروموٹ کرنے میںکوشاں ہیں۔

مزید : تفریح