سی آئی اے امریکہ کیلئے سفید ہاتھی بن گئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان میںڈرون حملوں، یمن، افغانستان اورافریقہ میں جاری سی آئی اے کے خفیہ آپریشنز اور ایرانی ایٹمی پروگرام کوسبوتاژ کرنے کیلے 2.6 بلین ڈالر جھونک دیئے۔روس کے کیمیکل وارفیئر سسٹم، پاکستان میں مبینہ بائیولوجیکل اورکیمیکل لیبارٹریزکا پتہ چلانے اورایٹمی ہتھیاروںکی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے بھی امریکی سی آئی اے نے بھاری فنڈزخرچ کیے۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیاہے کہ ایڈورڈاسنوڈن سے سی آئی اے کے بلیک بجٹ کے حوالے سے حاصل کردہ 178 صفحات پرمشتمل دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ امریکی سلامتی سے متعلق پروگرام کی تفصیلات، کامیابیاں اور ناکامیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔دستاویزکے مطابق 16خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل امریکی انٹیلی جنس کے اداروں میں ایک 70,035 ملازمین کام کررہے ہیں۔ سی آئی اے کیلے دنیابھر میںانٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کیلے 2.3 بلین ڈالراور دنیاکے مختلف ملکوںمیں سیکیورٹی آپریشنزاور خفیہ مشنز کیلے 2.5بلین ڈالرمختص کیے گئے جبکہ پاکستان اوریمن میں ڈرون حملوںپر 2.6 بلین کے اخراجات اٹھانا پڑے۔