’انسان بے بس ‘ کتوں کے قتل کا سراغ کتے ہی لگائیں گے

’انسان بے بس ‘ کتوں کے قتل کا سراغ کتے ہی لگائیں گے
’انسان بے بس ‘ کتوں کے قتل کا سراغ کتے ہی لگائیں گے

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے 3 ”امپورٹڈ“ کتوں کے ”قاتلوں“کا کھوج لگانے کے لئے کھوجی کتوں کی خدمات حاصل کرلیں۔ دو روز قبل سمبڑیال میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کے گھر میں موجود 3 کتوں کی پراسرار ہلاکت کا پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اب پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد حاصل کرلی ہے ۔واضح رہے کہ رحمان ملک نے 36 لاکھ روپے مالیت کے 3 کتوں کو خصوصی طور پر جرمنی سے درآمد کیا تھا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس