سکندر اب ’نارمل‘ ہے :ڈاکڑ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سکندر کو نفسیاتی طور پر نارمل قرار دیتے ہوئے پولیس کو اس سے بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹرعائشہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں کی دو ٹیمیں سکندر کی دیکھ بھال کر رہی ہیں، ملزم سکندر بہت تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے اور وہیل چیئر کا استعمال کررہا ہے۔ اسے سینے میں گولی کے زخم کی وجہ سے اسپتال میں رکھا گیا ہے، سکندر کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں اور عام طور پر بھی اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق سکندر کے ساتھ کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں اور اب پولیس اس سے بیان لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے زیر علاج رہنے کے باوجود اب تک سکندر کے کسی عزیز یا رشتے دار نے ہسپتال میں اس سے یا انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔