بجلی چوروں کی ضمانت نہیں ہو گی :عابد شیر علی

بجلی چوروں کی ضمانت نہیں ہو گی :عابد شیر علی
 بجلی چوروں کی ضمانت نہیں ہو گی :عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف قانون کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے جس کے بعد بجلی چوروں کی ضمانتیں نہیں ہو سکے گی۔فیسکو ہیڈکوارٹر میں صنعت کاروں سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میٹنگ کے دوران ان کو بجلی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، صنعت کاروں نے لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کو ناقابل ضمانت جرم بنانے کیلئے نیا قانون لا رہے ہیں۔ بچلی چوروں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری افسروں کی لسٹیں بھی بن رہی ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا۔

مزید :

بزنس -