شوہر کو’ کباب‘بنا کر کتوں کو کھلا دیا

شوہر کو’ کباب‘بنا کر کتوں کو کھلا دیا
شوہر کو’ کباب‘بنا کر کتوں کو کھلا دیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے میں خاتون نے شوہر کو قتل کر کے پریشر ککر میں پکا کر جانوروں کو کھلا ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صونے ان ہوئی کے شہر لو آن میں ڈانٹنے پر خاتون نے شوہر پہلے تو اس کی خوب درگت بنائی اور پھر اسے گھر میں قید کر کے تین روز تک کا کھانا پینا بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ شواہد چھپانے کیلئے آرے کی مدد سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے لاش کے اعضا کو پریشر ککر میں پکا دیا۔مقامی پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سزا کے خوف کے باعث خاتون کا وزن سات کلو کم ہو گیا اوروہ شدید نفسیاتی دباو¿ میں رہنے لگی، اس کے بعد جب اس کا احساس جرم جاگاتو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس