شام پر کیمیائی ہتھیار وں کا استعمال کرنے کا الزام غلط ہے :روس
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رد کرتے ہوئے اس الزام کے ثبوت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر شام پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شام پر امریکہ کی یکطرفہ فوجی لشکر کشی قابل قبول نہیں ہے۔ کسی ثبوت اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی تجزیاتی رپورٹ کے بغیر شام پر حملہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس تنازع کا سیاسی اور ڈپلومیٹک حل تلاش کرنا چاہیے۔