حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے:پی ٹی آئی
لاہور (مانیترنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے، عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا تو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکریٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے مشترکا بیان میں کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، حکمرانوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں ہی غریب عوام کا خون نچوڑ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی، موجودہ حکمران پیپلز پارٹی کے 5 سال کے ظلم و ستم سے بھی 2 ہاتھ آگے نکل چکے ہیں۔