تحریک انصاف کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مقصد میں کامیاب ہو کر رہیں گے: عمران خان

تحریک انصاف کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مقصد میں کامیاب ہو کر رہیں گے: عمران ...
تحریک انصاف کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مقصد میں کامیاب ہو کر رہیں گے: عمران خان
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر رہیں گے۔ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاءپر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کو عقلمند سمجھا تھا، انہوں نے خود سب کچھ کرایا، کل سے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکن نکلیں گے۔ انہوں نے ملک گیر ہڑتال کے دوران کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ عمران خان کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کے لاہور کے لبرٹی چوک کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -