موجودہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں: حیدر عباس رضوی
کیپشن: Haidar Abbas Rizvi
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی موجودہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاءپر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہی ہو رہا ہے جس کا ہمیں ڈر تھا، کوشش کر رہے ہیں حالات قابو میں آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم نے آج ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
