عمران خان کا چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

عمران خان کا چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
عمران خان کا چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
کیپشن: Imran Khan

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاءپر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیاں چلانے پر چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے اور حکومت کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے شرکاءآگے بڑھتے ہیں تو شیلنگ شروع ہو جاتی ہے، شیلنگ سے تحریک انصاف کا ایک نوجوان شہید بھی ہوا ہے، پوری دنیا میں وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے احتجاج ہوتے ہیں، کس قانون کے تحت چوہدری نثار نہتے لوگوں پر طاقت کے استعمال کا حکم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے سارے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -