بلوچستان یونائٹیڈ نے دسویں قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی

بلوچستان یونائٹیڈ نے دسویں قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی

  

لاہور(آن لائن) بلوچستان یونائٹیڈ نے واپڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر دسویں قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ویمن فٹ بالرز نے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالا ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ کا فائنل یکطرفہ رہا۔بلوچستان یونائٹیڈ کی کھلاڑی چھائی رہیں، انہوں نے حریف واپڈا پر گولز کی بارش کردی اور سات صفر سے فائنل جیت کر چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی حاجراں نے تین،جیونا نے دو جبکہ شاہدہ بلوچ اور نادیہ نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار لودھی نے ویمن کھلاڑیوں کے مطالبے پر زیادہ ایونٹس کے انعقاد اور بین الاقوامی ایونٹس میں بھی شرکت کا موقع فراہم کرنیکی یقین دھانی کرادی۔

آخرمیں مہمان خصوصی سیکرٹری پی ایف ایف نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -