ساﺅتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی
کراچی (آن لائن) اسلام آباد میں کھیلی گئی ساﺅتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ بھارت نے دس گولڈ اور چار سلور میڈلز کے ساتھ جیت لی۔ بھارت نے بوائز ٹیم اور کیڈٹ کے علاوہ گرلز جونئیر اور کیڈٹ ایونٹ بھی جیتا، انفرادی مقابلوں میں بھارت نے اپنی برتری ثابت کردی، سری لنکا نے چار سلور اور آٹھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور پاکستان نے دو سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاسل کی، مقابلوں کے اختتام پر بین الصوبائی رابطے کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے انعامات تقسیم کئے۔ ساﺅتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیرملکی ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے، اپنے وطن کیلئے ہفتہ کو روانہ ہونگی۔
