بھارتی کرکٹ بورڈ اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنگ نیا رخ اختیار کرگئی

بھارتی کرکٹ بورڈ اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنگ نیا رخ اختیار کرگئی

  

ناگپور(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنگ نیا رخ اختیار کرگئی۔ بی سی سی آئی نے ایک حکم نامے کے ذریعے راجستھان کرکٹ ٹیم کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق ہر سطح اور تمام فارمیٹس پر ہوگا۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن بھارتی بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کررکھی ہے، حال ہی میں عدالت نے ان کا پاسپورٹ بحال کرتے ہوئے انہیں بھارت واپس آنے کی اجازت دی ہے۔

 مودی کرپشن الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور چند برسوں سے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -