ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ(آج) سے شروع ہوگا

ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ(آج) سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ (آج)اتوار سے نصیر بندہ ہاکی ا سٹیڈیم اسلام آبادمیں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہباز شیخ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 27 کھلاڑی حصہ لیں گی اور قومی ٹیم پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور قومی جونیئر ٹیم کے ساتھ تین پریکٹس میچز 3 سے 5 ستمبرتک کھیلے گی ۔ تیسرے مرحلے میں گول کیپنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دی جائےگی ، انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز ہمارے لئے صرف اعزاز کے دفاع کی بات نہیں ہے بلکہ ہمیں اگلے اولمپک گیمز کےلئے بھی رسائی حاصل کر نا ہے۔ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کو ہر میچ کی پلاننگ کے مطابق کار کردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -