سری لنکن بیٹسمین کیتھروان ویتھانگے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انکوائری کا سامنا کرنا پڑیگا

سری لنکن بیٹسمین کیتھروان ویتھانگے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آن لائن)سری لنکن بیٹسمین کیتھروان ویتھانگے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انکوائری کا سامنا کرنا پڑیگا۔ان پر الزام ہے کہ وہ ٹیم حکام کو اطلاع کئے بغیر پاکستان کےخلاف گال ٹیسٹ کے دوران رات بھر ہوٹل سے غائب رہے۔سری لنکن بورڈ کے مطابق کیتھروان ویتھانگے پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بغیر بتائے رات کو باہر نکل گئے اورصبح 6بجے تک بھی ہوٹل نہیں پہنچے تھے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ وہ ویتھانگے کیخلاف ڈسپلن کی توڑنے پر انکوائری کی جائیگی۔اس حوالے سے کونسل کے صدر پالیتھا کمار سنگھ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
دوسری جانب ویتھانگے اپنی حرکت پر شرمندہ ہیں اور انہوں نے بورڈ کو ای میل میں واضاحت پیش کی کہ وہ اس رات مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلئے مندر گئے تھے۔ اس واقع کے بعد کپتان اینجیلو میتھیوز اور کوچ ویتھانگے کودوسرے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا چاہتے تھے لیکن وہ چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کی وجہ سےپاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکن اسکواڈ کاشامل رہے۔ واضح رہے کہ سیریز کے دوران سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر ہوٹل میں آنے جانے کیلئے کوئی نظام الاوقات مقرر نہیں کیا البتہ انہیں ٹیم سے باہر جاتے وقت ٹیم منیجر کو اطلاع دینا لازمی ہے۔