الیزینڈرو ڈیل پیرو انڈین سپر لیگ میں دہلی ڈائناموس کی نمائندگی کرینگے

الیزینڈرو ڈیل پیرو انڈین سپر لیگ میں دہلی ڈائناموس کی نمائندگی کرینگے

  

نئی دہلی(آن لائن) اٹلی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی الیزینڈرو ڈیل پیرو انڈین سپر لیگ میں دہلی ڈائناموس کی نمائندگی کریں گے۔ڈیل پیروٹورنامنٹ میں دہلی کی ٹیم کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہوں گے۔اطالوی کھلاڑی ڈیل پیرو نے کہا کہ مجھے دہلی ڈائناموس سے معاہدہ کرنے پر خوشی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں چمپینز شپ میں سفیر اور کھلاڑی کی حیثیت سے نمائندگی کروں گا۔ڈیل پیرو نے رواں سال کے آغاز میں آسٹریلوی کلب سڈنی ایف سی سے دو سالہ معاہدہ ختم کیا تھا،پیرو دہلی کی جانب سے وہی کردار ادا کریں گے جو وہ آسٹریلوی کلب کے لیے ادا کررہے تھے۔انڈین سپر لیگ 12اکتوبرسے20دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -