سری لنکن کھلاڑی کیتھوروان ویتھانگے کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا

سری لنکن کھلاڑی کیتھوروان ویتھانگے کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا

  

کولمبو (آن لائن) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیتھوروان ویتھانگے کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہوٹل سے بغیر اجازت چلے جانے پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے منیجرمائیکل ڈی زوئے سا کے مطابق ویتھانگے تیسرے دن کے کھیل کے بعد رات کو سات بجے خاموشی سے چلے گئے تھے اورصبح سات بجے تک واپس ہوٹل نہیں آئے تھے۔سری لنکا رٹیم کے کپتان اینجلو میتھیو اورکوچ مارون اتاپتو کا کہنا ہے کہ ویتھانگا کا عمل قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسی بنا پر ویتھانگے کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ویتھانگے کے خلاگ کارروائی کے لیے بنائی گئی تادیبی کمیٹی کی صدارت پلیتھا کماراسنگھے کریں گے ۔

جبکہ سری لنکا کرکٹ کے صدر ایشلے ڈی سلوا شامل ہوں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -