ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کے کھلاڑی زیبی الینسوکا جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ سے کامیاب معاہدہ

ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کے کھلاڑی زیبی الینسوکا جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڑ(آن لائن) ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کے کھلاڑی زیبی الینسوکا جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ سے کامیاب معاہدہ ہوگیا۔ریال میڈرڑ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق زیبی الینسو کو بائین میونخ کو فروخت کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔32سالہ الینسو بائین میونخ میں ہم وطن کھلاڑی جیوی مارٹینز کی جگہ لیں گے۔الینسو نے 2009میں ریال میڈرڑ میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں انھوں نے گزشتہ سیزن میں چمپینز شپ جیتنے میں مدد کی،ریال میڈرڑ نے بائین میونخ کو چمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔زیبی الینسو رواں سیزن میں ریال میڈرڑ کو خیر باد کہنے والے اینجل ڈی ماریاکے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے ارجنٹائنی کھلاڑی اینجل ڈی ماریا نے گزشتہ ہفتے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈسے معاہدہ کیا تھا۔