سکاٹ لینڈ آزاد ہو گیا تو اس کی طرف سے کھیلوں گا : اینڈی مرے

سکاٹ لینڈ آزاد ہو گیا تو اس کی طرف سے کھیلوں گا : اینڈی مرے

  

ایڈنبرگ (سپورٹس ڈیسک) آزادی یا انگلینڈ کا حصہ ہی رہنا ہے اس حوالے سے ریفرنڈم انیس روز بعد ہو رہا ہے ، اور اس ضمن میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ اگر اس میں سکاٹ لینڈ آزاد ہو جاتا ہے تو وہ اس کی نمائندگی کریں گے۔ اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے کھیل رہا ہوں گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈے مرے نے کہا ہے کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ سکاٹ لینڈ کی آزادی کے حق میں ووٹ شائد کم ہی ہوں گے ، اوروہ آزاد نہیں ہو پائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں گیارہ برس کی عمر جب سے ٹینس کھیل رہا ہوں ، انگلینڈ کی جانب سے ہی کھیلتا ہوں ، تا ہم سکاٹ لینڈ کی آزادی کی صورت میں تو میں اس کی طرف سے ہی کھیلنے والا پہلا کھلاڑی بنوں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -