فائیو اے سائیڈ ہاکی اب انٹر نیشنل مقابلوں کا اہم حصہ بن گئی ،طاہر زمان

فائیو اے سائیڈ ہاکی اب انٹر نیشنل مقابلوں کا اہم حصہ بن گئی ،طاہر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) یوتھ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی اب انٹر نیشنل مقابلوں کا اہم حصہ بن گئی ہے، یوتھ اولمپک میں نا تجر بہ کاری کی وجہ سے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر نہ آسکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وطن واپسی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے خصو صی سفارشات بھی کریں گے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی کو ڈومیسٹک ہاکی کا ایونٹ کا لازمی ایونٹ قرار دیا جائے تاکہ ہم مستقبل کے حوالے سے ایک مضبوط ٹیم تیار کر سکیں، وہ اس بارے میں پی ایچ ایف کو ایک مر بوط پر گروام بھی بناکر دیں گے، انہوں نے کہا کہ فائیو سائیڈ ہاکی مقابلے باسکٹ بال کورٹ پر بھی آسٹروٹرف لگاکر کھیلی جاسکتی ہے اسی طرح ٹینس اور ٹیبل ٹینس کورٹ کو بھی اس کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ میں ہاکی گراﺅنڈ کے ساتھ ایک حصہ فائیو اے سائیڈ ہاکی کے لئے رکھا جاتا ہے جس میں بچے اس قسم کی ہاکی کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہا اسکولوں میں اس قسم کی ہاکی شروع کی جائے تاکہ نچلی سطح سے ہمیں اچھے کھلاڑی مل سکیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اس مقابلے کو اپنے ڈومیسٹک کیلنڈر کا حصہ نہیں بنائے گے ہم اچھے نتائج حاصل نہیں کر سکتے ہیں، طاہر زمان نے کہا کہ یوتھ اولمپک گیمز میں صرف ایک دن خراب ہونے سے ہم وکٹری اسٹینڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے، مجموعی طور پر کھلاڑیوں نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں گول کیپنگ کے شعبے کی ناقص پر فار منس ہمارا کم زور پہلو تھا جس کی وجہ سے ہمیں کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کو فائیو اے سائیڈ ہاکی کے لئے ایسو سی ایشنوں کو بھی فعال کرنا ہوگا۔